9 اکتوبر 2026 - 21:45
پاکستانی اپوزیشن رہنماؤں کی مذاکرات کے لیے عمران خان سے ملاقات کی شرط

پاکستان کی قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹر راجہ ناصر عباس نے حکومت سے مذاکرات کے لیے بانیٔ پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کو پیشگی شرط قرار دے دیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی (ابنا) کے مطابق، محمود خان اچکزئی نے کوئٹہ سے راجہ ناصر عباس سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں مذاکرات اور آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، دونوں اپوزیشن رہنماؤں نے مذاکرات کے حوالے سے اپنی حکمت عملی پر مشاورت کی اور طے کیا کہ مذاکرات سے پہلے عمران خان سے ملاقات ضروری ہوگی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha